Thursday, November 10, 2016

ضروری بات

عزیزانِ من السلام علیکم!
ابھی تک سیکھے جانے والے اسباق میں ہم نے یہ سیکھا کہ مرکب دو طرح کے ہوتے ہیں:
1)مرکبِ تام یعنے وہ جملہ جس سے کہنے والے کی بات مکمل ہو۔
2)مرکبِ ناقص یعنے وہ مرکب جس سے گویندہ کی بات مکمل نہ ہو۔ان کی مثالیں مرکبِ اضافی، مرکبِ توصیفی،  وغیرہ ہیں جو گذشتہ اسباق میں آپ سیکھ چکے ہیں۔
اس سے یہ بات بھی سجمھ آئی کہ مرکبِ ناقص دراصل پورے جملے کا ایک حصہ ہوتا ہے۔
مثلاََ "محمود کے بھائی نے کھایا ہے"۔
اس جملے میں "محمود کے بھائی" جوکہ مرکبِ اضافی ہے، درحقیقت مرکبِ ناقص ہے کیونکہ کہنے والے کی بات صرف اتنے سے جملے سے کبھی بھی مکمل نہیں ہوتی، جب تک کہ "نے کھایا ہے" کا اضافہ نہ کیا جائے۔
جب پورا جملہ "محمود کے بھائی نے کھایا ہے" بولا جائے گا، تو اب یہ مرکبِ تام ہے۔

اب آپ گذشتہ اسباق کو پھر سے دہرائیے اور اگلی پوسٹ میں دیے جانے والے جملوں کی فارسی بنائیں

No comments:

Post a Comment